کمپیوٹر یا دیگر اسٹوریج ڈیوائس سے مستقل طور پر ڈیٹا ختم کریں


تمام دوستوں کو السلام و علیکم

آج میں آپ کو بتاؤں گا کہ آپ اپنے کمپیوٹر یا کسی اور دوسری سٹوریج ڈیوائس سے اپنا پرسنل ڈیٹا ہمیشہ کے لیے کیسے ختم کر سکتے ہیں ۔ اور یہ کیونکر ضروری ہے جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہر کوئی کپمیوٹر یا کسی بھی ڈیوائس (مثلاً میموری کارڈ ، یوایس بی ) وغیرہ میں اپنا پرسنل ڈیٹا سٹور کرتا ہے تاکہ بوقت ضرورت اسے دوبارہ استعمال میں لایا جا سکے لیکن کسی ناگہانی صورت میں آپ کو اپنی سٹوریج دیوائس کو فروخت کرنا پڑھ جاتا ہے تاکہ اس سے بہتر یا زیادہ گُنجائش والی ڈیوائس خریدی جاسکے یا کوئی اور وجہ بھی ہو سکتی ہے ۔ آپ اپنی تسلی کے لیے اپنی سٹوریج ڈیوائس کو فارمیٹ کر دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ آپ نے اپنا تمام ڈیٹا سٹوریج ڈیوائس سے ختم (فارمیٹ) کر دیا ہے اور اب آپ کا ڈیٹا اب کسی کے ہاتھ نہیں لگے گا ۔۔۔۔ لیکن آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ مارکیٹ میں ایسے ایسے سافٹ ویئر موجود ہیں جو آپ کا فارمیٹ شُدہ ڈیٹا دوبارہ واپس لا سکتے ہیں ۔ اور آپ کے لیے پریشانی کا سبب بن سکتے ہیں ۔ حالانکہ یہ سافٹ ویئر اچھے مقاصد کے لیے بنائے گئے تھے پر آپ تو جانتے ہی ہیں کہ اچھے انسانوں کے ساتھ ساتھ دنیا میں بُرے انسان بھی رہتے ہیں ۔ اور وہ شیطان صِف لوگ ان سافٹ ویئرز کو اپنے گھٹیا مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔ کسی کا ڈیٹا ریکور کر کے بلیک میل کرنا وغیرہ ۔۔۔۔۔۔۔

آج میں آپ سے جو سافٹ ویئر شیئر کرنے جا رہا ہوں یہ اسی مسئلے کا حل ہے
اس سافٹ ویئر کا نام ہے
EAST-TEC ERASER
اس سافٹ ویئر کی مدد سے آپ اپنے کمپیوٹر یا کسی بھی سٹوریج ڈیوائس سے ڈیٹا کو ہمیشہ کہ لیے ختم کر سکتے ہیں تاکہ وہ دوبارہ کسی بھی صورت میں ریکور نہ ہو سکے ۔ بہت ہی کارآمد سافٹ ویئر ہے ۔ آپ بھی استعمال کریں ۔

اور ہماری پوسٹ اگر اچھی لگیں تو دوستوں سے بھی شیئر کریں تاکہ وہ بھی ان سے فائدہ اُٹھا سکیں ۔ شکریہ

http://www20.zippyshare.com/v/24288617/file.html

Comments

comments

//pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js

اپنا تبصرہ بھیجیں