Tips For Natural Beauty Care Tutorial in Urdu


خوبصورت نظر آنا کِسے پسند نہیں ؟ یقیناً ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ دلکش اور خوبصورت نظر آئے ۔  اور اس سلسلے میں لوگ بہت سے جتن کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔

زمانہ قدیم سے خواتین  اپنی جلد اور اپنے حسن کی حفاظت کیلئے نِت نئے گھریلو نسخے آزماتی رہیں ـ اور اب تو یہ کہنا بھی غلط نہ ہو گا کہ مرد حضرات بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے ۔ وہ بھی اچھا نظر آنے کے لیے بہت تگ و ود کرتے ہیں ۔

سائنس نے آج جہاں ہر شعبے میں ترقی کی ہے ـ وہاں حسن اور خواتین کی خوبصورتی کو بڑہانے کیلئے ہر روز نت نئی پراڈکٹ بازار میں دستیاب ہیں ـ اس ضمن میں سائنس جتنی مرضی ترقی کر لے مگر گھریلو ٹوٹکوں کی افادیت اپنی جگہ برقرار ہے

موجودہ دور میں خواتین و حضرات ہر کوئی کہیں نہ کہیں ان پراڈکٹس کو استعمال کرتا نظر آتا ہے یہی وجہ ہے کہ جہاں ریڈی میڈ پراڈکٹس کا استعمال بڑھ گیا ہے وہاِں گھریلو آسان اور سستی اشیاء کو بھی بروئے کار لا کے حسن کو نکھارنے کیلئے استعمال کیا جاتا ھے ـ

بازرا میں ملنے والی اکثر پراڈکٹس میں کیمیکلز کا استعمال کیا گیا ہوتا ھے جو صحت اور جلد کیلئے مُضر ھے ـ بلکہ اس سے آپ کی جلد مزید متاثر ہو تی ہے ۔

ہم یہاں آپ کے لیے گھریلو اشیاء سے بنائے گئے چند ماسک لے کر حاضر ہوئے ہیں

یہ ٹوٹکے ہر لحاظ سے آپکے لئے مُضر اثرات سے پاک ہیں ـ

گندمی رنگت میں نکھار پیدا کرنے کیلئے

دودھ اور اصلی شہد ہم وزن باہم مِلا لیں ـ اور روزانہ دس سے پندرہ منٹ تک کیلئے اس کا ماسک لگا لیں ـ
خشک جِلد کو جھریوں سے بچانے کیلئے

بادام کا تیل عرقِ گلاب اور کیسٹرائل ہم وزن ملا لیں ـ اور ہفتے میں ایک بار اسکا ماسک چہرے پے لگا لیں ـ

کلونجی دھنیا اور چنبیلی کے عرقیات کو برابر مقدار میں مِلا کر رکھ دیں ـ

اور چہرے پے مساج کریں ـ اور پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں ـ

اس سے نہ صرف چہرے کی کلینزنگ ہو جائے گی بلکہ

مسام کھل جائیں گے ـ اور دورانِ خون بھی تیز ھو گا ـ

چھائیوں کیلئے

آدھا چمچ لیموں کا رس آدھا ہلدی اور دو چمچ شہد مِلا کر ماسک بنا لیں اور ہفتے میں دو تین بار استعمال کریں ـ

اپنے دوستوں سے شیئر کرنا مت بُھولیے گا۔۔۔۔۔۔۔۔ جزاک اللہ

Comments

comments

//pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js

اپنا تبصرہ بھیجیں