Crucial System Scanner ریویو

systemscanner | United States (USD)

دوستو: جیسے کہ آپ جانتے ہیں کہ کسی بھی لیپ ٹاپ میں ایک سے زائد ریم سلاٹس ہوتی ہیں ۔ اور یہ اس لیے ہوتی ہے کہ ایک لیپ ٹاپ یوزر جس وقت چاہے ، لیپ ٹاپ فزیکل میموری کوآسانی کے ساتھ بڑھاسکے ۔ کیونکہ ریم کے بڑھانے سے سسٹم کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکتی ہے۔

تو اس سے پہلے کہ آپ ریم خریدنے مارکیٹ جائیں ایک نظر اپنے لیپ ٹاپ کو بھی چیک کریں کہ اسکے مدربورڈ پر اضافی ریم لگانے کی سلاٹ موجود بھی ہے یا نہیں ۔اور یہ بھی پتہ ہونا چاہئے کہ آپ کا سسٹم کتنی ریم سپورٹڈ ہے۔ اگر سسٹم میں پہلے سے مقررہ ریم موجود ہے تو اضافی سلاٹ کی موجود گی کا کوئی فائدہ نہیں

اب شائد یہ سوال اٹھتا ہو کہ ایک لیپ ٹاپ سسٹم کتنی ریمز سپورٹڈ ہے اوراسے کیسے چیک کرنا ہے یہ شائد ہر یوزر کے بس کی بات نہیں ۔ اور اگر لیپ ٹاپ کھول کر چیک کرنا ہو تو پھریہ تو اور بھی مشکل کام ہے لیکن اگر یہ کام ایک سافٹ وئیر ٹول کے ذریعے ہوجائے تو پھر یہ مشکل کام نہیں ۔

کروشل سسٹم سکین: ہارڈویئر سکینر ٹول ہے۔ جو سسٹم میں موجود تمام ہارڈویئر کی تفصیلات بتاتا ہے اور اس بارے میں مدد کرتا ہے کہ کس طرح سسٹم ہارڈویئر اپ گریڈ کیا جا سکتا ہے۔ اسے ڈاؤن لوڈ کر یں (جو کہ ایم بی سے بھی کم سائز میں ہے ) اور پھررن کرکے تھوڑی دیر انتظار کریں چند سیکنڈز میں آپ کا سسٹم سکین کر کے کسی بھی براؤزر میں جسے آپ یوز کرتے ہیں مکمل رپورٹ دکھا دے گا کہ کیا کیا چیزیں اپ گریڈ کی جا سکتی ہیں۔ ریم کے حصے میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سسٹم میں کتنی سلاٹس موجود ہیں، کتنی ریم لگی ہوئی ہے اور مزید کتنی کی گنجائش ہے۔

سسٹم ہارڈویئر کو اپ گریڈ کرنے کے لیے “کروشل سسٹم سکین “ایک بہترین ٹول ہے جو ہر لیپ ٹاپ یوزر کے پاس ہونا چاہئے ۔ لیکن ضروری نہیں کہ آپ صرف اس کے ذریعے ہی سسٹم کو چیک کریں یہ کام آپ بایوز میں انٹر ہوکر بھی چیک کرسکتے ہیں کہ ہارڈ وئیر سپیکس کی کیا تفصیلات ہے اور اگر آپ نے پہلے سسٹم کو کبھی اپ گریڈ نہیں کیا ہے تو ماڈل کی تفصیلات معلوم کرکے بھی ا پ گریڈ کرسکتے ہیں ۔

Comments

comments

//pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js

اپنا تبصرہ بھیجیں