وائی فائی کا بھولا ہوا پاسورڈ کیسے معلوم کیا جائے؟

السلام و علیکم

ہم میں سے اکثر دوست وائی فائی نیٹ ورک استعمال کرتے ہیں ۔ اور چونکہ آپ سب جانتے ہیں کہ جب ہم وائی فائی کنیکٹ کرلیتے ہیں تو ہمیں بار بار پاسورڈ لگا کر دوبارہ سے کنیکٹ کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی ۔ کیونکہ ونڈو اس پاسورڈ کو محفوظ کر لیتی ہے اور پھر جب بھی سسٹم آن ہوتا ہے تو مطلوبہ وائی فائی سے رابطہ خود بخود ہو جاتا ہے اس وجہ سے ایک مرتبہ کا لگایا گیا پاسورڈ ہی کافی ہوتا ہے ۔ لیکن چونکہ ہمیں وائی فائی کا پاس ورڈ بار بار استعمال نہیں کرنا پڑتا اس وجہ سے ہم اکثر اپنے وائی فائی کا پاسورڈ بھول جاتے ہیں ۔ اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے تو کوئی مسئلہ نہیں آپ جب چاہیں اپنے وائرلیس نیٹ ورک کا پاسورڈ دیکھ سکتے ہیں ۔ اس کے لیے “رن“ میں جا کر
ncpa.cpl
لکھ کر انٹر دبائیں نیٹ ورک کنیکشنز کُھل جائیں گے وائرلیس کنیکشن پر ڈبل کلک کریں یا رائیٹ کلک کر کے “اسٹیٹس“ منتخب کر لیں ۔ نیٹ ورک کی اسٹیٹس ونڈو کُھل جائے گی اب یہاں پر موجو د
Wireless Properties
کے بٹن پر کلک کریں ۔ پراپرٹیز کُھلنے کے بعد
Security
کے بٹن پر کلک کریں یہاں آپ دیکھیں گے کے پاس ورڈ موجود ہے ۔ لیکن اسے پڑھا نہیں جا سکتا ۔ اس کے نیچے موجود چیک باکس
Show characters
کو چیک لگا دیں تو اس سے پاس ورڈ کو کریکٹر کی شکل میں دیکھ سکتے ہیں ۔

Comments

comments

//pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js

اپنا تبصرہ بھیجیں