فیس بک سرچ ہسٹری کیسے ختم کریں

 

السلام و علیکم

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ فیس بُک ایک بہت مشہور سوشل ویب سائیٹ ہے ۔ آپ فیس بُک پر بہت کچھ سرچ بھی کرتے ہوں گے ؟ کیوں نہیں ،،، فیس بُک سرچ ہسٹری کے ذریعے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ نے ماضی اور حال میں کیا کچھ سرچ کیا ؟ تو اس ٹٹوریل میں ہم جانیں گے کہ ہم فیس بُک سرچ ہسٹری کو مکمل طور پر کیسے ختم کر سکتے ہیں ۔

سب سے پہلے اپنا فیس بُک اکاؤنٹ کھولیں اور اپنے نام پر کلک کر یں (جو کہ اوپر آپ کے فیس بُک اکاؤنٹ پر نظر آ رہا ہے)  اپنی پروفائل میں آ کر “ویو ایکٹیویٹی لاگ“ پر کلک کریں ۔ (نیچے تصویر ملاحظہ کریں)

جیسے ہی آپ “ویو ایکٹیویٹی لاگ“ پر کلک کریں گے آگے آپ کے پاس کچھ اس طرح کا پیج شو ہو گا (نیچے تصویر ملاحظہ کریں) کھلنے والے پیج پر سے “مور“ کے آپشن پر کلک کریں ۔ (سکرین شاٹ پر دی گئی ہدایات پر عمل کریں ۔)

“مور“ پر کلک کرنے سے لِسٹ مزید کُھل جائے گی آپ نے اس لسٹ میں سے “سرچ“ پر کلک کرنا ہے ۔ (نیچے تصویر ملاحظہ کریں)

اب آپ نے “کلیئر سرچس“ پر کلک کرنا ہے ۔ (نیچے تصویر ملاحظہ کریں)

لیں جی آپ کی ساری سرچ ہسٹری ختم ہو چُکی ہے اگر پسند آئے تو دوستوں سے بھی شیئر کریں ۔۔۔۔۔ جزاک اللہ

Comments

comments

//pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js

اپنا تبصرہ بھیجیں