اب فیس بک پر لائیک کے بعد ڈس لائیک کا آپشن

فیس بُک میں بہت جلد آپ کو ایک نئے آپشن کا اضافہ دیکھنے کو ملے گا جی ہاں اب فیس بک کے صارفین کسی بھی پوسٹ کو لائیک کے ساتھ ساتھ ڈس لائیک بھی کرسکیں گے۔سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک ناپسندیدہ پوسٹ کے لیے ڈس لائیک کا بٹن جلد متعارف کرانے جا رہا ہے ۔ جس سے آپ ناپسندیدہ پوسٹ کو ڈس لائک کر سکیں گے۔

فیس بک کے بانی مارک زوکر برگ نے کیلیفورنیا میں فیس بک کے صدر دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ناپسندیدگی کا اظہار کرنے کے لیے بٹن جلد دستیاب ہوگا۔ فیس بک پر پسندیدگی کا اظہار کرنے کے لیے تو لائیک کا بٹن موجود ہے تاہم ناپسندیدگی کا اظہار کسی نشان کے ذریعے کرنا ممکن نہیں ۔

اس بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ناپسندیدگی کے اظہار کے لیے بھی آپشن متعارف کرایا جا رہا ہے ۔ مارک زوکربرگ نے بتایا کہ فیس بک پر جلد ڈس لائیک کا بٹن دستیاب ہوگا اور وہ جلد تجرباتی بنیاد پر ڈس لائیک کا بٹن متعارف کرارہے ہیں ۔ –

Comments

comments

//pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js

اپنا تبصرہ بھیجیں