داڑھی کے حیران کن فوائد تحقیق کاروں نے بھی مان لیا۔۔۔

داڑھی مردوں کی شخصیت کے نکھار میں اہم کردار ادا کرتی ہے، بین الاقوامی سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ داڑھی اور بڑھی ہوئی شیو رکھنے والے مرد زیادہ پرکشش، چوکس اور صحت مند ہوتے ہیں۔یونیورسٹی آف سدرن کوئینز لینڈ کی تحقیق کے مطابق چہرے پر بال ہونا مردوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔ تحقیق سے داڑھی کے حیران کن فوائد سامنے آئے ہیں۔ تحقیق اس بارے میں کہتی ہے کہ چہرے پر داڑھی نہ صرف مردوں کی شخصیت پر نہ صِرف اچھے اثرات مرتب کرتی ہے بلکہ اس سے صحت میں بھی بہترین فوائد حاصل ہوتے ہیں اور اب سائنس بھی اس بات کی تصدیق کرتی ہے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چہرے پر بال 90 سے 95 فیصد الٹرا وائلٹ شعاعوں سے جلد کو محفوظ رکھتے ہیں جس کی وجہ سے مرد جلد کے کینسر جیسے موذی مرض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

Comments

comments

//pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js

اپنا تبصرہ بھیجیں