سستا اے سی خود گھر میں تیار کریں

اگر آپ گرمی سے پریشان ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس کا کوئی آسان اور سستا حل مل جائے تو ہم آپ کو بتائیں گے کہ گھریلو اشیاء سے آپ کس طرح سے گھر اے سی بنانا سکتے ہیں اور وہ بھی 800 روپے تک جو کہ آپ کی ضرورت کو کچھ حد تک پورا کر سکتا ہے اور آپ کو گرمی سے بچا سکتا ہے۔۔ بازار میں اے سی کی قیمت اتنی ہے کہ کوئی عام انسان تو خریدنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ لیکن اگر آپ اے سی نہیں خرید سکتے تو آپ ایک عدد چھوٹا اے سی گھر میں تیار کر سکتے ہیں ۔ جی ہاں


آپ یہ کام سٹائروفوم، ہیئر ڈرایئر کے 2 پائپوں، ایک چھوٹے پنکھے اور برف سے بھری پانی کی بوتلوں پر مشتمل اس چھوٹے ای سی کو صرف 10 سے 15 منٹ میں تیار کر سکتے ہیں ۔


تو چلیں بناتے ہیں ایک عدد سٹائرو فوم یعنی تھرمو پول کا ایک ڈبہ لیجئے اور اس کے ڈھکنے پر مناسب فاصلے سے ہیئر ڈرائیر کے دونوں پائپوں کے سروں کو رکھ کر “مارکر“ سے نشان لگا لیجیئے۔

اگر پنکھا کمزور ہو تو ایک پائپ استعمال کرنا بہتر رہے گا۔

اب دو پائپوں اور پنکھے کی آؤٹ لائن کاٹ لیجیئے اور احتیاط سے سوراخ بنائیے کوشش کیجئے کہ پنکھے کی براہ راست ہوا ڈبے کے اندر پہنچےاور اس کے لیے ایک بڑا کمپیوٹر فین مناسب رہے گا۔ اگلے سٹیپ میں گوند سے پنکھوں اور پائپوں کے کنارے اچھی طرح بند کردیجئے تاکہ اس سے ہوا لیک نہ ہو۔​

اس کے بعد برف جمی ہوئی پانی کی بوتلیں کچھ اس طرح سے ڈبے کے اندر رکھیں کہ ان میں سے ہوا گزرتی رہے۔ جب آپ پنکھا چلائیں گے تو ہوا پہلے بند ڈبے میں جائے گی اور ٹھنڈی ہوکر پائپوں سے باہر آئے گی ۔ یاد رکھیں پنکھے کو اتنی ہی بجلی فراہم کیجئے جتنی اسے درکار ہے ۔

لیجئے اے سی تیار ہے۔اسے ایک فرد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اور یہ تھوڑی دیر میں اپنی اطراف کا درجہ حرارت کم کرکے 10 سے 12 درجے سینٹی گریڈ تک لے آتا ہے۔

Comments

comments

//pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js

اپنا تبصرہ بھیجیں