کیا کمپیوٹر “یوایس بی“ کو واقعی “safely remove“ کرتا ہے ؟جانئے

جب بھی ہم “یو ایس بی“ استعمال کرتے ہیں مواد کی کاپی پیسٹ کے لیے تو جیسے ہی ہم “یو ایس بی“ کمپیوٹر سے الگ کرتے ہیں تو کمپیوٹر پر ہمیں ایک پیغام ملتا ہے کہ اتارنے سے پہلے “سیفلی ریموو“ کریں مطلب یہ کہ بغیر سٹاپ کیے ہی مت کھینچ لیں ۔ لیکن ہم میں سے اکثر “یو ایس بی“ کو ویسے ہی کمپیوٹر سے الگ کر لیتے ہیں ۔آخر “یو ایس بی“ کو محفوظ طریقے سے کیوں اتارنا ضروری ہے؟ اس کے پیچھے ایک بہت ہی دلچسپ اور اہم وجہ ہے۔ کمپیوٹر کسی بھی ڈرائیور پر ڈیٹا منتقل کرنے کیلئے ایک (رائٹ کیش) کا استعمال کرتا ہے جو کہ ایک بس سٹاپ کی طرح ہے آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ جب تک اس سٹاپ پر مناسب تعداد میں مسافر نہ ہوں بس روانہ نہیں ہوتی۔ اسی طرح جب تک لائٹ کیش میں مناسب مقدار میں ڈیٹا نہ آجائے کمپیوٹر اسے مطلوبہ منزل تک منتقل کرنے کیلئے انتظار کرتا ہے۔ جب آپ یو ایس بی ڈرائیو پر کوئی ڈیٹا کاپی کرتے ہیں تو عین ممکن ہے کہ یہ اس لمحے منتقل ہوجائے لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ اس میں تھوڑی سی دیر لگے یعنی  کمپیوٹر رائٹ کیش میں اور ڈیٹا آنے کا انتظار کررہا ہو۔ اب اگر آپ اسی دوران یو ایس بی کو اتارلیتے ہیں تو اس میں ڈیٹا کاپی نہیں ہوگا اور یہی وجہ ہے کہ آپ کا کمپیوٹر چاہتا ہے کہ آپ اسے سٹاپ کرکے “سیفلی ریموو“ کریں تاکہ یہ یقین ہوجائے کہ ڈیٹا محفوظ طریقے سے منتقل ہو گیا ہے۔ اس طرح آپ اپنا ڈیٹا محفوظ طریقے سے کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں۔

Comments

comments

//pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js

اپنا تبصرہ بھیجیں