گوگل کی انوکھی اور دلچسپ ٹرکس ۔ آپ بھی جانئے

گوگل کے بغیر انٹرنیٹ کا استعمال مشکل بلکہ ناممکن کہا جائے تو شائد غلط نہ ہوگا کیونکہ گوگل کے بغیر گزارہ ممکن ہی نہیں ۔روزانہ کروڑوں افراد گوگل کے سرچ انجن کا استعمال کرتے ہیں مگر اس کے اندر کچھ چھپی چیزوں کو جان نہیں پاتے جن کا استعمال پرلطف تجربے سے کم نہیں ہوتا۔اگر آپ ان سے واقف ہوں تو اپنے دوستوں کو بہت زیادہ متاثر کرسکتے ہیں تو ایسی ہی گوگل ٹرِکس کے بارے میں جانیئے جس کہ بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہوں گے۔

ڈو اے بیرل رول ٹرک

گوگل کے سرچ پیج پر جائیں اور وہاں ” ڈو اے بیرل رول ٹرک ” ٹائپ کردیں اور پھر جادو دیکھیں کہ آپ کا پیج کس طرح دو بار گھومتا ہے۔

اٹاری گیم کا مزہ لیں

گوگل امیجز میں جائیں اور وہاں “اٹاری بریک آؤٹ” ٹائپ کریں، وہاں سامنے آنے والی امیجز (تصاویر) بلاکس کی شکل میں تبدیل ہوجائیں گی اور آپ 1970 کی دہائی کی ایک کلاسیک گیم بریک آٹ کا مزہ لے سکیں گے۔

گوگل پیج کو ٹیڑھا کریں

اگر آپ گوگل پر “ ٹللٹ ” لکھ کر سرچ کریں تو آپ کا پیج ہلکا سا ٹیڑھا ہوجائے گا۔

ایک ہی لفظ کی تکرار

اگر آپ گوگل پر ” ریکییورژن ” کو سرچ کریں تو آپ ایسے چکر میں الجھ جائیں گے جو ختم نہیں ہوگا۔ جیسا آپ کو معلوم ہی ہے کہ ریکییورژن کا مطلب دہرانا یا تکرار ہے تو گوگل آپ کے سامنے یہ آپشن بار بار رکھتا رہے گا ” ڈڈ یو مین ریکییورژن”۔ یہ ان افراد کے لیے پرلطف تجربہ ثابت ہوتا ہے جو اپنے دوستوں کو اس چکر میں پھنسا دیتے ہیں۔

سرچ پیج کو غائب کریں

اگر آپ گوگل پر “ زرگ رش” ٹائپ کریں تو لفظ  ”اوو” اوپر سے نمودار ہوتا ہے اور پورے پیج پر موجود سرچ پیجز کو کھا جاتا ہے اور وہاں سادہ یا بلینک پیج ہی باقی بچتا ہے۔

گوگل کو الٹا کریں

 
گوگل کا ایک الٹا ورژن دیکھنے کے لیے ” الگوگ ڈاٹ آئی ایم ” کو اپنے برازر پر سرچ کریں اور آپ کے سامنے گوگل کا ایسا پیج کھل جائے گا جو الٹا کام کرے گا اور اس پر آپ سرچ بھی کرسکتے ہیں۔گوگل اسکائی

 

آپ گوگل اسکائی کو استعمال کرتے ہوئے خلا میں پرواز کا مزہ لے سکتے ہیں، آپ کو ستاروں، کہکشاں، سیاروں اور زمین کے چاند وغیرہ کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔گوگل گریوٹی

اگر آپ سرچ پیج پر “ گوگل گریوٹی ” ٹائپ کریں اور پھر ” آئی ایم فیلنگ لکی” بٹن پر کلک کریں تو آپ کے سامنے ایک ایسا فن پراجیکٹ کھل جائے گا جو اس پیج کو زمین پر گرا دے گا جہاں آپ کچھ بھی سرچ کرسکتے ہیں۔

ہے نا مزے کی ٹرِکس پسند آئے تو اپنے دوستوں سے بھی شیئر کریں ۔

Comments

comments

//pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js

اپنا تبصرہ بھیجیں