ios9 میں بڑی سیکیورٹی خامی، پرائیویٹ ڈیٹا بھی محفوظ نہیں، کیسے بچا جائے؟ ویڈیو دیکھیں

آئی فون کا نیا آپریٹنگ سسٹم ios9
تو صارفین کو خوب پسند آیا ہے اور ایپل کے ریلیز کردہ اس نئے سافٹ ویئر کو ایک ہفتے کے دوران ہی دنیا بھر کے تقریباً 50 فیصد صارفین اپنے موبائل اپ ڈیٹ بھی کر چکے ہیں۔تاہم آئی فون کے نئے سافٹ ویئر کو جس طرح پذیرائی مل رہی ہے وہیں صارفین کیلئے یہ تشویشناک خبر بھی ہے کہ انٹرنیٹ کے ایک صارف نے اس سافٹ وئیر میں بڑی سیکیورٹی خامی کا پتہ چلایا ہے جس کے باعث کوئی بھی شخص کسی بھی ”لاکڈ“ آئی فون پر پاس ورڈ دیئے بغیر ہی پرائیویٹ ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

صارف نے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ خامی کس طرح دیگر لوگوں کو پرائیویٹ ڈیٹا تک رسائی دے سکتی ہے۔ صارف کے مطابق کوئی بھی ایسا آئی فون جسے ”پن لاک“ لگایا ہو، کو چار بار غلط پاسورڈ لگائیں جبکہ پانچویں مرتبہ پہلے 2 حروف لکھنے کے بعد ہوم کا بٹن دبا کر رکھیں اور اگلے دو حروف لکھیں، ایسا کرنے پر آئی فون کا وائس فیچر ”سری“ آن ہو جائے گا جس کے بعد آپ کسی بھی ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس تمام تر ہیکنگ کے دوران آئی فون خود کو ”لاک“ ہی سمجھتا ہے۔

واضح رہے کہ نئے متعارف کرائے جانے والے
iphone 6s اور 6s plus
بھی جب فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے تو ان میں بھی یہی آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہو گا اور اگر آپ بھی اپنے آئی فون میں ios9
انسٹال کر چکے ہیں اور اس خامی سے بچنا چاہتے ہیں تو سیٹنگز میں جا کر ”سری“ کی اس سہولت کو آف کر دیں ۔

Comments

comments

//pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js

اپنا تبصرہ بھیجیں