ڈیزائن چوری کے معاملے پر ایپل نے نوکیا کو 2 ارب ڈالر دے دیے

مشہور موبائل ساز کمپنی نوکیا کا دنیا کی معروف کمپنی ایپل پر الزام تھا کہ اس نے معروف موبائل ساز کمپنی نوکیا کے سافٹ ویئرز، ویڈیو کالنگ، چِپِ سیٹ، ڈسپلے اسکرین اور اینٹینا سمیت دیگر چیزوں کے ڈزائن کاپی کیے تھے۔

نوکیا کمپنی کا کہنا تھا کہ ایپل نے ان کے ڈیزائن کو کاپی کر کے نئے آلات کو بنایا جو کہ سراسر غلط ہے، نوکیا کا دعویٰ تھا کہ اس نے ان تمام آلات کے پیٹنٹ خرید رکھے تھے۔

دونوں کمپنیز کے درمیان آلات کے ڈزائن چوری کرنے اور پیٹنٹ کے معاملے پر کئی ماہ تنازع چلتا رہا، اس سلسلہ میں نوکیا نے عالمی پیٹنٹ عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا، مگر بعد ازاں دونوں کمپنیوں کے درمیان ایک معاہدہ طے پاگیا۔

دونوں کمپنیوں کے درمیان رواں برس مئی میں معاہدہ طے پایا تھا کہ ایپل موبائل ساز کمپنی نوکیا کو جرمانے کی مد میں 2 کروڑ ڈالر ادا کرے گی۔

نوکیا کی مصنوعات سے متعلق خبریں اور معلومات نشر کرنے والی ویب سائٹ نوکیا موب ڈاٹ نیٹ نے تصدیق کی کہ ایپل نے جرمانے کے 2 ارب ڈالر ادا کردیے ہیں۔

نوکیا عہدیداروں نے اس بات کی تصدیق کی ایپل نے انہیں جرمانے کی رقم یوروز میں ادا کی۔

ایپل نے نوکیا کو ایک ارب 70 کروڑ یوروز 29 جولائی کو ادا کردیے۔

Comments

comments

//pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js

اپنا تبصرہ بھیجیں