ایزی پیسہ کا میسج 

بیوی نے شوہر نامدار کے موبائل سے میسجز پڑھ لیے، 
ایزی پیسہ کا میسج 
اور
ایک میسج میں لکھا تھا
جان ایزی لوڈ اور ایزی پیسہ کا میسیج مل گیا ہے کیا
پڑھ کر بیوی نے جل کر کہا… اچھا تو اب منی لانڈرنگ بھی شروع ہو گئی 
شوہر نے گھبراہٹ میں بیوی کی طرف دیکھا
کک، کک، کیا کہا 
بیوی نے موبائل شوہر کی طرف بڑھاتے ہوئے، انگلی سے میسجز کیطرف اشارہ کیا
شوہر۔۔۔۔۔بادی النظر میں تم صادق اور امین نہیں رہی
بیوی نے تعجب سے دیکھا اور بولی۔۔الٹا مجھے کہ رہے ہو 
جی ہاں، میری اجازت کے بغیر میرے میسجز بھی پڑھنے شروع کر دیئے تم نے
بیوی ۔۔۔میسیجز نہ ہوئے والیم ٹین ہی ہو گیا 
شوہر ۔۔تمہیں معلوم ہے یہ قانوناً جرم ہے 
جی معلوم ہے منی لانڈرنگ پہ نااہلی ہوتی ہے
شوہر تلملا کر بولا ۔۔نہیں جی 62،63 پہ نا اہل ہوتا ہے
بیوی ۔۔اچھا، جو مرضی کرو، میں تو چلی امی کے گھر
میکے جاؤ گی تو فیصلہ ہو گا، شوہر نے دھمکی دی
ہاں تو دو فیصلہ میں نہیں ڈرنے والی 
شوہر ۔۔ ٹھیک ہے جاؤ، روٹی تو پڑوسن زرینہ بھی بنا دے گی
بیوی نے نرم لہجے میں کہا ۔۔پتا نہیں تم کب سدھرو گے، بتاؤ چائے کب پینی ہے
شوہر ۔۔یہ ہوئی نا بات، چلو فیصلہ محفوظ کرتا ہوں

Comments

comments

//pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js

اپنا تبصرہ بھیجیں