میری ہر سانس کہتی ہے

 میری ہر سانس کہتی ہے
تمہارے دم سے چلنا ہے
سفر زیست کی ہر منزل 
تمہارے نام کرنی ہے 
دھڑکتے دل کی ہر سر کو 
تمہارے دل سے ملانا ہے 
چمکتے چاند تاروں سے 
کہیں آگے بہت آگے 
مجھے کچھ خواب رکھنے ہیں
جو صرف تمہارے میرے ہوں
جہاں پر .. کوئ بشر نہ ہو .
محض اک ساتھ تمہارا ہو 
جہاں پر ہجر کی آہیں 
پہنچنے کو ترستی ہوں 
جہاں پر ساتھ ہوتو پھر 
بچھڑنے کی امنگ نہ ہو .. 
جہاں پر دو ستارے ہوں
ایک کا نام محبت ہو .
ایک کا نام چاہت ہو ..
ہمیشہ ساتھ چمکیں تو 
تاریکی ماند پڑ جائے ..
جہاں پر زیست کو میری
. تمہرے ساتھ جینا ہو 
تمہارے ساتھ مرنا ہو..
. میری ہر سانس کہتی ہے

Comments

comments

//pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js

اپنا تبصرہ بھیجیں