گوگل کا پیش کردہ اینڈرائیڈ کا نیا ورژن ”اوریو“

کیلیفورنیا: گوگل نے سمارٹ فون کے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ کا نیا ورژن جاری کر دیا۔

اینڈرائیڈ 8 کا نام معروف بسکٹ ”اوریو“ کے نام پر رکھا گیا ہے۔ گوگل نے بسکٹ بنانے والی کمپنی ”نیبسکو“ کی شراکت داری کے ساتھ اینڈرائیڈ کے نئے ورژن کو ”اوریو“ کا نام دیا ہے۔
گوگل کے مطابق نئے ورژن پر مبنی اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی ہے۔ گوگل کے مطابق جلد ہی اینڈرائیڈ اوریو کو پکسل، پکسل ایکس ایل، نیکسس فائیو ایکس، نیکسس سکس پی، نیکسس پلیئر اور پکسل سی کیلئے فراہم کر دیا جائے گا۔

Source

Comments

comments

//pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js

اپنا تبصرہ بھیجیں