مادہ پانڈا ”باسی“ کی آخری رسومات آج اداکی جائینگی

فزہو : دنیا کی طویل العمر مادہ پانڈا ”باسی“ کی آخری رسومات آج اداکی جائینگی ، مادہ پانڈا ”باسی“ 37سال کی عمر میں گذشتہ روز ہلاک ہو گئی تھی ، یہ عمر 100انسانی عمر کے برابرہے ، باسی بدھ کی صبح سٹریٹ پانڈا ریسرچ اینڈ ایکس چینج سینٹر فز ہو میں ہلاک ہوئی جو مشرقی چین کے صوبے فوجیان کا دارالحکومت ہے۔ چین میں وہ تمام افراد جنہیں 1990ءکی ایشین گیمز یاد رہیں مادہ پانڈا کی ہلاکت پر گہرے صدمے کا شکار ہیں ۔

کیونکہ ان گیمز کے موقع پر اس کاماڈل مسکات پان پان کیلئے تیار کیا گیا تھا ،چین کے لاکھوں افراد نے مادہ پانڈا کی ہلاکت پر تعزیت کے پیغامات بھیجے ہیں ۔سینٹر کے ڈائریکٹر چین یو کن نے کہا ہے کہ باسی کئی امراض کا شکار تھی جس میں اس کی جگر کی خرابی بھی شامل تھی ، باسی کی لاش باسی میوزیم میں رکھی جائیگی جو کہ اس کی یاد میں تعمیر کیا جائیگا تا کہ انسان اورفطرت کے درمیان پیشرفت ہم آہنگی کا جذبہ سے آگاہی حاصل ہو سکے گی ، باسی جون میں بیمارہو ئی تھی ، ڈاکٹروں نے اس کے علاج معالجے پر بڑی توجہ دی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔

1990ءمیں باسی کا انتخاب پان پان کیلئے مثالی طورپر کیا گیا تھا ،اکثر لوگ اسے پان پان کے نام سے اسے یاد کرتے تھے ، جنوری میں اس کی 37ویں سالگرہ منائی گئی تھی جبکہ اگست میں گنیز ورلڈ ریکارڈ میں یہ تصدیق کر دی گئی تھی کہ وہ دنیا کی سب سے طویل العمر پانڈا ہے، باسی پانڈا 1980ء میں جنگل میں پیدا ہوئی تھی

Source

Comments

comments

//pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js

اپنا تبصرہ بھیجیں