بل گیٹس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

امریکی جریدے فوربز کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس مسلسل 24 ویں مرتبہ پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔
امریکی جریدے فوربز نے 400 امیر ترین امریکی شخصیات کی 36 ویں سالانہ فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق امریکی صدر اور ریئل اسٹیٹ ٹائیکون ڈونلڈ ٹرمپ کے اثاثوں میں ایک سال کے اندر 60 کروڑ ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ 400 افراد پر مشتمل فہرست میں ڈونلڈ ٹرمپ 92 درجے تنزلی کے بعد 248 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 3.1 ارب ڈالر ہے۔
2016 میں ڈونلڈ ٹرمپ اس فہرست میں 156 ویں نمبر پر تھے۔ فوربز کے مطابق نیویارک میں ریئل اسٹیٹ کے کاروبار میں مندی اور انتخابی مہم کے اخراجات سے ٹرمپ کے اثاثوں میں کمی ہوئی۔ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس مسلسل 24 ویں مرتبہ پہلے نمبر پر آئے۔ بل گیٹس کے اثاثوں کا مجموعی حجم 89 ارب ڈالر ہے۔
دوسرے نمبر پر ا میزون کے سربراہ جیف بیزوس ہیں جن کے اثاثے 81.5 ارب ڈالر ہیں۔ تیسرے نمبر پر وارین بوفے (78 ارب ڈالر) اور چوتھے نمبر پر فیس بک کے بانی مارک زکربرگ ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 71 ارب ڈالر ہے۔

Source

Comments

comments

//pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js

اپنا تبصرہ بھیجیں