جگر سے زہریلے مواد کا صفایاکریں

نیویارک:آجکل معدے اور جگر کے امراض نے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ گدلا اورگندا پانی جگر کےلئے انتہائی خطرناک ہے ۔ اگر آپ کو جگر کے مسائل کا سامنا ہے یا وہ زہریلے مواد سے بھرا پڑا ہے تو اس نسخے پر عمل کریں۔

اجزا
جار        3لیٹر پانی کے لئے
چقندر     700گرام
آٹا           دو چمچ
چینی       200گرام
کشمش      100گرام

 

بنانے کا طریقہ
چقندر کو اچھی طرح دھو کر کاٹ لیں اور انہیں جار میں ڈال دیں۔اب اس جار میں کشمش،دو چمچ آٹااور 200گرام چینی ڈال دیں،اب جار میں گرم پانی ڈال کر اچھی طرح ہلائیں۔اب اس جار کو کسی ایسے کپڑے سے ڈھانپیں کہ ہوابآسانی جار میں پھر سکے۔اب اس جار کو کسی گرم جگہ پر سات دن کے لئے چھوڑ دیں۔آپ چاہیں تو دن میں دو بار جار کو ہلا کریکجا کرسکتے ہیں،ساتویں دن مشروب کو چھان لیں اور روزانہ تین سے چار چمچ ہر کھانے سے قبل استعمال کریں۔بچے ہوئے مشروب کو فریج میں رکھیں۔اسے پینے کے بعد تین ماہ کی بریک لیں اور دوبارہ یہ نسخہ دہرائیں۔

Source

Comments

comments

//pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js

اپنا تبصرہ بھیجیں