نوکیا کا سستا ترین سمارٹ فون ”نوکیا2“ متعارف

لاہور: مایہ ناز موبائل فون کمپنی نوکیا نے اپنا سستا ترین سمارٹ فون ”نوکیا 2 “ متعارف کرا دیا ہے جو کہ رواں ماہ دستیاب ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق یہ اعلان نوکیا موبائل فونز کی خرید و فروخت کا لائسنس رکھنے والی کمپنی ایچ ایم ڈی نے گزشتہ روز ایک ایونٹ کے دوران کیا۔اس کا کہنا تھا کہ یہ کمپنی کا اب تک سب سے سستا اینڈرائیڈ فون ہے۔
5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے کی اس ڈیوائس میں کوالکوم کا سنیپ ڈریگن 212 ایس او سی ہے۔اس فون کا مین کیمرہ 8 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔ 4100 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری کے باعث اس کی بیٹری ٹائمنگ بھی زبردست ہے۔ ایچ ایم ڈی کا کہنا ہے کہ اگر آپ روز 5 گھنٹے فون استعمال کرتے ہیں تو یہ فون 2 دن کی بیٹری ٹائمنگ دے گا۔

نوکیا 2 میں 1 جی بی ریم اور 8 جی بی کی انٹرنل سٹوریج ہے۔ سٹوریج کو مائیکروایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔ فون میں اینڈروئیڈ نوگٹ انسٹال ہے لیکن اسے اوریو پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ یہ فون تین رنگوں، کاپر، سیاہ اور سفید میں دستیاب ہوگا۔

نوکیا 2 وہ پہلا انٹری لیول سمارٹ فون ہے، جس میں گوگل اسسٹنٹ بھی ہے۔ ایچ ایم ڈی کا کہنا ہے کہ اس فون کو نومبر کےوسط میں 99 یورو میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Source

Comments

comments

//pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js

اپنا تبصرہ بھیجیں