انسٹاگرام سٹوریز بہت جلد واٹس ایپ پر بھی پوسٹ ہو سکیں گی

لاہور: فیس بک نے اپنی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے صارفین کو خوشخبری سنا دی ۔ جل انسٹاگرام پر موجود سٹوریز کو واٹس ایپ پر پوسٹ کیا جا سکے گا۔
رپورٹس کے مطابق فیس بک انسٹا گرام کے اس فیچر کے کراس پلیٹ فارم پوسٹنگ کے تجربات کر رہا ہے لیکن یہ تجربات صرف برازیل میں کیے جا رہے ہیں۔برازیل کے انسٹاگرام کے محدود صارفین اب اپنی سٹوریز کو واٹس ایپ پر بھی پوسٹ کر سکیں گے۔اس فیچر کو بڑے پیمانے پر کچھ ماہ بعد متعارف کرایا جائے گا۔

جو صارفین اس تجربے میں شامل ہیں وہ انسٹاگرام سٹوریز کو براہ راست وٹس ایپ سٹیٹس کے طور پر شیئر کر سکتے ہیں۔ یہ سٹوریز وہی انکرپشن استعمال کریں گی جو وٹس ایپ کرتا ہے اور سٹیٹس کی طرح 24 گھنٹے بعد غائب ہو جائیں گی۔انسٹاگرام صارفین سٹوریز پر شیئر بٹن پر ٹیپ کر کے انہیں وٹس ایپ پر شیئر کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ انسٹاگرام کے سٹوریز فیچر کو مارچ 2017 میں متعارف کرایا گیاتھا۔نومبر 2017 میں اس کے یومیہ صارفین کی تعداد 300 ملین سے زیادہ ہو گءتھی۔یعنی یہ مقبولیت میں سنیپ چیٹ کے فیچر کے ہم پلہ ہو چکا ہے۔

Source

Comments

comments

//pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js

اپنا تبصرہ بھیجیں