آم کی ریسپیز

کچے آم کی چٹنی

اجزائ:
آم (مربے والے) 2کلو
چینی 1-1/2کلو
نمک 2چائے کے چمچ
سفیدزیرہ 1چائے کا چمچ
پسی کالی مرچ 1چائے کا چمچ
دڑا مرچ 1چائے کا چمچ
سفید تل (بُھنے ہوئے) 1/4کپ
بادام(بُھنے ہوئے) 1/2کپ
ناریل(بایک کٹا ہوا) 1کپ
چہارمغز (بُھنے ہوئے) 1/2کپ
سیب کا سرکہ 1/2کپ
ترکیب:
آم دھو کر خشک کرلیں۔ اب انہیں چھیل کر باریک لمبے رُخ پر کاٹ لیں۔دھیان رہے کہ ٹکڑے زیادہ بڑے نہ ہوں۔ پھر انہیں دیگچی میں ڈال کر اوپر سے پانی ڈالیں اور درمیانی آنچ پر ڈھکن لگا کر پکائیں۔10سے15منٹ بعد اس میں چینی‘نمک‘ کالی مرچ‘ لال مرچ اور زیرہ ڈال کراس وقت تک پکائیں جب تک چینی بالکل پگھل نہ جائے۔اس دوران چینی کے اوپر آئی جھاگ اتارتے رہیں۔جب چینی پگھل جائے تواسے اتنی دیر پکائیں کہ شیراشہد کی طرح ہوجائے۔ اب آنچ سے ہٹا کر اس میں سرکہ ڈال کر مکس کریں۔اس کے ساتھ ہی بادام‘ناریل‘ تل اور چہارمغز بھی ڈال کر مکس کردیں۔ جب ٹھنڈا ہوجائے تو اسے بوتلوں میں بھرلیں۔ اگر اس چٹنی کو فریج میں رکھا جائے تو یہ سال بھر بالکل ٹھیک رہتی ہے۔

گرلڈچکن ‘مینگو سالسہ کے ساتھ
اجزائ:
چکن بریسٹ 4عدد
آئل 2کھانے کے چمچ
لہسن(پسا ہوا) 1/2چائے کا چمچ
ادرک (پسا ہوا) 1/2چائے کا چمچ
پسی لال مرچ 1/2چائے کا چمچ
سویاساس 2چائے کے چمچ
لیمن ساس 2کھانے کے چمچ
نمک 1/4چائے کا چمچ
پسی کالی مرچ 1/4چائے کا چمچ

سالسہ کے لئے:
آم ( چھلے اتا ر کر ‘چوکور کٹے ہوئے) 2عدد (بڑے)
تازہ ثابت لال مرچ 1عدد
نمک 1/4چائے کا چمچ
لہسن (باریک چاپ) 1/4چائے کاچمچ
پسی کالی مرچ 1/4چائے کا چمچ
پیاز (باریک چاپ) 2چائے کے چمچ
پودینہ 1چائے کا چمچ
شہد 1چائے کا چمچ
ترکیب:
چکن بریسٹ کو ہموار(flat) کرلیں۔ ایک پیالے میں لیموں کا رس‘ سویاساس‘ نمک‘ لہسن‘ ادرک‘ آئل‘ کالی مرچ اور لال مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔اس آمیزے میں چکن کو میری نیٹ کر کے کچھ دیرکے لئے رکھ دیں۔ سالسہ بنانے کے لئے اوپر دیئے گئے تمام اجزاءکو ملا کر یکجان کر لیں۔میرینیٹ چکن کو گرل کرلیں اورسالسہ کے ساتھ پیش کریں۔


چیز اینڈ مینگو پڈنگ
اجزائ:
کاٹج چیز 1کپ
کریم 1کپ
ونیلا مینگو کسٹرڈ 1-1/2کپ
آم ( چھلے اتا ر کر ‘چوکور کٹے ہوئے)2کپ
بسکٹ 2کپ
مکھن 2چائے کے چمچ
چینی(پسی ہوئی) 1/2کپ
جیلاٹن 2چائے کے چمچ
گارنش کے لئے
مینگو سلائس حسب ضرورت
ترکیب:
بسکٹ پیس کر اس میں مکھن شامل کریں اور سرونگ ڈش میں اس کی تہہ لگادیں۔جیلاٹن نیم گرم پانی میں مکس کرکے رکھیں۔ بلینڈر میں آم‘کریم‘کسٹرڈ‘ جیلاٹن‘چیز اور پسی ہوئی چینی ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرکے یک جان کرلیں۔ اب اسے بسکٹ کی تہہ کے اوپر ڈال کر فریج میں 5سے6گھنٹے ٹھنڈا کریں۔اسے مینگو کے سلائس کے ساتھ گارنش کر کے پیش کریں ۔

مینگو کسٹرڈ
اجزائ
تیارمینگو 4کپ
کریم 1کپ
تیارمینگوجیلی 1کپ
مینگو(چوکور کٹے ہوئے) 2کپ
اوریو بسکٹ(پسے ہوئے) 2کپ
مکھن(پگھلاہوا ) 4چائے کے چمچ
چینی(پسی ہوئی) 2چائے کے چمچ
گارنش کے لئے
آم کی قاشیں حسب ضرورت
کریم حسب ضرورت
ترکیب
بسکٹ کے چورے میںمکھن مکس کرکے شیشے کی9انچ کی ڈش میں تہہ لگادیں اور ہاتھ یا چمچ کی مدد سے اچھی طرح دبادیں۔ اب اس کے اوپر تیارشدہ مینگو کسٹرڈ پھیلا دیں۔ ایک پیلاے میں کریم اور2چمچ چینی ڈال کر پھینٹیں۔ پھر اس میںمینگو کیوبز مکس کردیں اور اس کریم کو کسٹرڈ کے اوپر پھیلا دیں۔مینگو جیلی کوکیوبز کی شکل میں کاٹ کر اوپر پھیلا دیں۔ آم کی قاشوں اور کریم کے ساتھ گارنش کریں۔ اسے چھ سے آٹھ گھنٹے فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کریں‘ پھر پیش کریں۔

آم والا چکن
اجزائ:
چکن برسٹ( لمبے رخ کاٹ لیں) 1/2کلوگرام
آم(مربے والا) 1عدد
سبزشملہ مرچ (لمبے رُخ کاٹی ہوئی) 1عدد
گاجر(لمبے رُخ کاٹ لیں) آدھی
ہری پیاز(چاپ) ایک کپ
آئل 1/4کپ
سوس کے لئے
سویاسوس 2کھانے کے چمچ
نمک 1/2چائے کا چمچ
پسی کالی مرچ 1/4چائے کا چمچ
چلی گارلک سوس 1/4کپ
اویسٹرسوس 1چائے کا چمچ
براﺅن شوگر 1چائے کا چمچ
پانی 1کپ
کارن فلور 1چائے کا چمچ
چکن کے لئے
نمک 1/4چائے کا چمچ
پسی کالی مرچ 1/4چائے کا چمچ
سویاساس 1چائے کا چمچ
ترکیب:
چکن کو فنگر چپس کی طرح کاٹ کر اس میں نمک‘کالی مرچ اور سویاساس لگا کر15منٹ رکھ دیں۔اب آم چھیل کر باریک لمبے رُخ کاٹ لیں۔ کڑاہی میں آئل گرم کرکے اس میں چکن ڈال کر 5منٹ تک فرائی کریں۔اب اس میں آم اورگاجر ڈال کر تین سے چار منٹ تک ڈھکن لگا کر دَم پر رکھیں۔جب یہ تھوڑے سے نرم ہوجائیں تو اس میں سوس کے تمام اجزاءاور شملہ مرچ ڈال کر مکس کریں۔1 منٹ تک پکانے کے بعد اس میںکارن فلور اور پانی شامل کردیں۔ اسے تیز آنچ پر پکائیں۔جب گاڑھا ہو جائے تو ہری یاز مکس کرکے اتارلیں۔اسے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔

بشکریہ شفا ؑ نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں