ارب پتی’ مارک زکربرگ ‘بے پناہ دولت رکھنے کے خلاف

نیویارک : فیس بک کےسی ای او مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ کسی کے پاس زیادہ پیسہ نہیں ہونا چاہئے۔مارک69 ارب ڈالر کے مالک ہیں اور ان کا شمار دنیا کے ارب پتی افراد میں چوتھے نمبر پر ہوتا ہے ۔

فیس بک کے چیف آپریٹنگ آفیسر،مارک زکربرگ نے جمعرات کو ایک حیرت انگیز بات کہی جب ملازمین کے ساتھ براہ راست سوال و جواب کے سیشن کے دوران انہوں نے کہا کہ کسی کے پاس اتنا پیسہ حاصل کرنے کا حق نہیں ہے جیسا کے ارب پتی افراد رکھتے ہیں ۔زکربرگ نے سیشن کے دوران یہ بات سینیٹر برنی سینڈرس کے اس تبصرہ کہ “ارب پتی افراد کو موجود نہیں ہونا چاہئےکا جواب دیتے ہوئے کہا۔ مارک زکربرگ نے کہا ، “میں سمجھتا ہوں کہ وہ کہاں سے آرہی ہے؟ مجھے نہیں معلوم کہ کسی کے پاس کتنی رقم ہونی چاہئے لیکن کسی نہ کسی سطح پر اتنا پیسہ لینے کا کوئی بھی حقدار نہیں ہے۔”

گزشتہ دنوں ڈیموکریٹ کے صدارتی امیدوار الزبتھ وارن نے فیس بک کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو ختم کردینا چاہئے۔ منگل کے روز،جولائی میں منعقدہ زکربرگ کے سوال وجواب کے سیشنزکی آڈیو کی کاپیاں میڈیا نے شائع کی تھیں ۔جس میں سی ای او نے کہا تھا کہ وہ وارن کے منصوبے کا مقابلہ کریں گے۔ زکربرگ نے کاروبار سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیئے ، اور یہ دعوی کیا کہ 80فیصد صارفین جنہوں نے کمپنی کی نئی ڈیٹنگ سروس آزمائی ہے وہ ہر ہفتے واپس آتے ہیں۔ تاہم انہوں نے مکمل اعداد و شمار دینے سے انکار کردیا۔ انہوں نے سان فرانسسکو میں ہاؤسنگ کے بحران کے بارے میں بھی بات کی اور اس بات کی تصدیق کی کہ سوشل میڈیا کا سب سے بڑا ادارہ اب بنیادی طور پر اپنی افرادی قوت کو بڑھا رہا ہے ۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں