افغانستان میں بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک اور 18 زخمی

کابل : افغانستان میں روڈ کنارے زور دار بم دھماکا ہوا ہے جس میں 11 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، افغانستان کے شہر قندھار کی مین روڈ کے کنارے بم دھماکے پھٹنےسے 11 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے وقت ایک ٹرک سڑک سے گزر رہا تھا جس میں 30 افراد سوار تھے۔

ریسکیو اداروں نے بم دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا ، اطلاعات کے مطابق ،ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

قندھار پولیس چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ بم دھماکا طالبان کی جانب سے کیا گیا ہے لیکن طالبان کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آیا۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں