افغانستان میں دہشتگردوں کا قندھار پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ ، 9افراد جاں بحق ،7زخمی

کابل : افغانستان کے صوبے قندھار میں مسلح افراد کا قندھار پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ ، مسلحہ افراد نے کار بم دھماکے کے بعد ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بول دیا

جس کے دوران پولیس اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ، کار بم دھماکے کے دوران 9افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار میں دہشتگردوں نے قندھار پولیس ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بول دیا ، دہشتگردوں نے پہلے کار بم دھماکے سے لوگوں کو نشانہ بنایا اس کے بعد ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بول دیا.

اس دوران پولیس اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی ,کار بم دھماکے دوران 9افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 7افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں