بالی وڈ فلم ”کبیر سنگھ “ تین دن میں 70کروڑ کمانے میں کامیاب

ممبئی : بالی ووڈ سٹار شاہد کپور اور کیارہ کی نئی فلم ”کبیر سنگھ“ تین دن کے دوران 70کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ، فلم نے اتوار کے روز 27.91کروڑ اور اتوار کو 22.71کروڑ کا کاروبار کیا ہے ۔

فلم کو لوگوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے ، اتوار کے روز لوگوں کی بڑی تعداد نے سینماﺅں کا رخ کیا ، واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم کبیر سنگھ تلگو بلاک باسٹر فلم ارجن ریڈی کا ری میک ہے جس کو لوگوں کی بڑی تعداد پسند کر رہی ہے۔

فلم کی کاسٹ شاہد کپور ، کیارہ ایڈوانی ، ارجن باجوہ ، سریش اوبرائے ، کامینی خوشال ، عادل حسین ، نکتا دتہ اور دیگر شامل ہیں ۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں