بھارت پاکستان سے ڈر گیا ، بحریہ کو الرٹ رہنے کا حکم

نئی دہلی : مودی سرکار نے بھارتی بحریہ کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ، اس حوالے سے بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے ساحلی پٹی کے ساتھ بھارتی بحریہ کو الرٹ کر دیا ہے.

بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کو اپنی خاص حیثیت سے ہٹانے اور ریاست کو دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد بھارتی سرکار کے ہاتھ پائوں کانپ رہے ہیں جس کے باعث بھارتی نیوی کو چوکس رہنے کا حکم دیا گیا ہے ، یہ فیصلہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا.

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا حکومت کے جھوٹے پراپیگنڈا کو پروان چڑھاتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی جنگی طیاروں نے مختصر وقت کے لیے ایل او سی عبور کیا اور مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئے۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں