رانا ثنا اللہ کو عالمی کارندے کی مخبری پر گرفتار کیا :شہریار آفریدی

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے نارکوٹکس کنٹرول شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو ایک عالمی کارندے کی مخبری پر گرفتار کیا گیا ہے ، رانا ثنا اللہ پندرہ کلو منشیات کو لاہور سے عالمی مارکیٹ میں سمگل کرنا چاہتا تھا اور یہ مخبری ہمیں عالمی کارندے کی جانب سے دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے نارکوٹکس کنٹرول شہریار آفریدی نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد عارف ملک کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اللہ پندرہ کلو منشیات لاہور سے عالمی مارکیٹ میں سمگل کرنے کا ارادہ رکھتے تھے جس کی ہمیں عالمی سطح سے اطلاع دی گئی .

انھوں نے کہا کہ کوئی چاہے ایم پی اے ہو یا ایم این اے کوئی بھی قانون سے اوپر نہیں ہے ، سب سے ایک جیسا سلوک کیا جائے گا۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں