روزانہ ورزش سے رہو صحت مند

روزانہ ہلکی پھلکی ورزش صرف آپ کو چاق و چوبند ہی نہیں رکھتی بلکہ تحقیق کہتی ہے کہ بے جا فکر اور پریشانیوں سے دور رہنا ہے تو ورزش کو اپنا معمول بنا لیں ۔ روزانہ کچھ دیر ورزش کرنے والے افراد نہ صرف جسمانی طور پر صحت مند رہتے ہیں بلکہ انہیں ذہنی مسائل بھی کم لا حق ہوتے ہیں۔ کیونکہ جب انسان ورزش کو اپنا معمول بنا لیتا ہے تو اس کے جسم کے تمام حصے حرکت میں رہتے ہیں اور ہڈیاں بھی مضبوط ہو جاتی ہیں۔

مثال کے طور پر ۔
آپ نے دیکھا ہو گا کے ایک مشین ہے۔ وہ جب تک وہ استعمال میں رہتی ہے۔ وہ ٹھیک کام کرتی رہتی ہے اور جب اِسے استعمال نہ لایا جائے تو اُس کے پرزوں کو زنگ لگ جاتا ہے اسی طرح جب تک انسان کا جسم چلتا پھرتا اور حرکت میں رہتا ہے تندرست رہتا ہے اور اگر وہ ورزش نہ کرے تو اس کو کئی بیماریاں گھیر لیتی ہیں۔ اس لیے انسان کو ہلکی پھلکی ورزش کرتے رہنا چاہیے.

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں