سندھ حکومت کی 9 اور 10 محرم کو موبائل فون بند کرنے کی سفارش

کراچی: سندھ حکومت نے امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر صوبے میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون بند کرنے کی سفارش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ، سیکرٹری داخلہ سندھ کبیر قاضی نے جلوس اور مجالس والے علاقوں میں موبائل فون سروس بند کرنے کے لیے پی ٹی اے سے سفارش کی ہے۔پورے صوبے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش نہیں کی جائے گی۔

اس سلسلے میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرزکو علاقوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ، صرف تجویز کردہ علاقوں میں جلوس کے اوقات میں موبائل سروس بند کی جائے گی۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں