شہباز گل کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان

اسلام آباد:پنجاب حکومت کے سابق ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم عمران خان سے ڈاکٹر شہباز گل کی ملاقات ہوئی جس میں اہم ایشوز پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق ترجمان کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت سے الگ ہونے کے بعد شہباز گل نے ٹوئیٹر پیغام میں کہا تھا کہ وزیراعظم میرے لیڈر ہیں، مجھے ان پر فخر ہے، وہ انشا اللہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالیں گے۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں