لاہور میں مینڈک سپلائی کرنے کی کوشش ناکام،2 افرادگرفتار

لاہور : مجاہد سکواڈ نے شہر میں5 من زندہ اور مردہ مینڈکوں کی سپلائی کی کوشش ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق ہوٹلوں سے گوشت کھانے والے شہری ہو جائیں ہوشیار، گدھوں اور مردہ جانوروں کے گوشت کے بعد اب لاہور شہر میں مینڈک فروخت ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ رات گئے مجاہد سکواڈ پولیس راوی ناکے پر سرچ آپریشن کررہی تھی کہ اس دوران ایک رکشے کو روکا گیا،رکشے میں رکھی بوریاں کھولی گئیں تو حیرت انگیز طور پر اس میں سے مینڈک برآمد ہوئے، جس پر پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا جوکہ سگے بھائی ہے، ملزمان سے پانچ من سے زائد مینڈک برآمد ہوئے ہیں۔

مینڈک سپلائی کرنے والے ملزمان نے بتایا کہ یہ انارکلی میں آصف نامی شخص کو دینے جا رہے تھے جو انارکلی میں میڈیکل کے اسٹوڈنٹس کو فروخت کرتا ہے۔

پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ۔واضح رہے کہ لاہورشہر میں اتنی بڑی تعداد میں مینڈک سپلائی کرنے کا یہ انوکھا واقعہ ہے۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں