مائیکروسافٹ نے فولڈنگ اسمارٹ فون اورٹیبلٹ متعارف کروادیا

نیویارک : مائیکرو سافٹ کمپنی نے دو اسکرین والے فولڈنگ اسمارٹ فون اور ٹیبلیٹ کی رونمائی کردی ہے ۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو مائیکرو سافٹ کے چیف پراڈکٹ ڈیزائنر پانوس پانے نے بتایا کہ مائیکروسافٹ اپنی تخلیقات کو نئی جہت کے ساتھ متعارف کروارہی ہے، ہم نے بہت جلد سرفیس ڈیوائس کا سیمپل پیش کیا ہے اور جلد ہی ڈیولیپر یونٹس کو اس کام پر لگا دیں گے۔مائیکروسافٹ کی ان دو نئی پروڈکٹس کی نمایاں خصوصیات میں دو اسکرینز والا ٹیبلیٹ اور وائر لیس ہیڈ فونز شامل ہیں۔ مائیکرو سافٹ ٹیبلیٹ کی دو اسکرینز ہیں جو درمیان سے فولڈ ہو کر 13 انچ کی ہوجاتی ہیں۔ اسے لیپ ٹاپ کی طرح بھی رکھا جا سکتا ہے لیکن ایک کی بورڈ بھی اس کے ساتھ لگانا ضروری ہوگا جب کہ نچلی اسکرین کا کچھ حصہ کی بورڈ کے اضافی فیچر دیتا ہے۔ وسری جانب مائیکرو سافٹ کے موبائل فون سرفیس ڈیو 8.3 انچ کا اسمارٹ فون ہے اور یہ گوگل کے موبائل آپریٹنگ سسٹم کے ذریعے کام کرے گا۔ ٹیبلیٹ کی طرح موبائل فون کو بھی درمیان سے فولڈ کیا جا سکتا ہے جس سے دونوں اسکرینز پرعلحدہ کام کرسکتے ہیں۔ لیکن مائیکروسافٹ نے ان دونوں پروڈکٹس کی قیمت ابھی نہیں بتائی ۔مائیکرو سافٹ نے وائر لیس ہیڈ فون بھی متعارف کرائے ہیں، جن کا نام سرفیس ایئر بڈز ہے جس کے لیے تھری ڈی ٹیم نے ہزاروں اشکال اور سائز کے ہیڈ فون بنائے تاکہ انھیں کان سے نکلنے سے روکا جا سکے۔اور اسے متعارف کروانے سے پہلے لوگوں پر تجربے کے طور پر آزمایا بھی گیا ہے تاہم اس کی قیمت دیگر کمپنیوں کی نسبت قدرے زیادہ ہے۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں