مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی مارچ 27 کو نہیں بلکہ 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ، : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئےکہا کہ آزادی مارچ 27 کو نہیں 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا، 31 اکتوبر سے قبل کوئی جلوس اسلام آباد میں داخل نہیں ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 27 اکتوبر کے جلوس کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالےجائیں گے جب کہ 27 اکتوبر کے بعد تمام جلوس 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں