موٹرولا ریزر کا پہلا فولڈ ایبل فون رواں سال کے آخر تک متعارف کرایا جائے گا

امریکہ : موٹرولاکمپنی کا پہلا فولڈ ایبل فون سال کے آخر تک متعارف کروانے کا امکان ہے ، اس سے قبل کمپنی نے رواں سال موسم گرما میں فون متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا ۔

سی نیٹ ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق ابھی واضح نہیں کہ یہ ڈیوائس کب تک صارفین کے لیے دستیاب ہوگی مگر یہ میڈیا اور لوگوں کے سامنے 2019 میں ضرور پیش کی جاسکتی ہے ۔ اب تک سام سنگ گلیکسی فولڈ اور ہواوے میٹ ایکس ایسے فولڈ ایبل فونز ہیں جن کو متعارف کرایا جاچکا ہے، جن میں سے سام سنگ کا فون مختلف ممالک میں دستیاب ہے جبکہ ہواوے اپنا فون اکتوبر میں صارفین کے لیے دستیاب ہونے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ موٹرولا ایک چینی کمپنی لیناوو کا حصہ ہے اور یہ مانا جاتا ہے کہ اس کا فولڈ ایبل فون ماضی کے مقبول ترین ریزر برانڈ کی نئی شکل ہوگا۔

موٹرولا کا فولڈ ایبل فون ریزر فلپ فون کی طرح فولڈ ہوگا، اس کے برعکس سام سنگ اور ہواوے کے فونز جو باہر کی جانب ٹیبلیٹ کی شکل میں کھلتے ہیں۔ موٹرولا نے اس حوالے سے عوام کے سامنے زیادہ تفصیلات بیان نہیں کی ہیں ۔تاہم موٹرولا کے گلوبل پراڈکٹ ڈویژن کے نائب صدر نے فروری میں فولڈ ایبل فون کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ نیا فون سام سنگ اور ہواوے کی ڈیوائسز سے کچھ مختلف ہوگا۔اس سے قبل ڈچ سائٹ لیٹس گو ڈیجیٹل کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ سام سنگ یا ہواوے کے فولڈ ایبل فونز جتنا طاقتور نہیں ہوگا بلکہ اس میں چھوٹی بیٹری اور درمیانے درجے کا پراسیسر دیئے جانے کا امکان ہے۔مگر اس بار اوریجنل ریزر کی چھوٹی اسکرین اور کی پیڈ کی بجائے اس میں ڈوئیل ڈسپلے ڈیزائن دیا جائے گا۔ اس میں پہلا ڈسپلے بڑا ہوگا جو اس وقت فولڈ ہوگا جب فون کو بند کیا جائے گا جبکہ دوسری اسکرین فرنٹ پر باہر کی جانب ہوگی جس میں نوٹیفکیشنز اور چند دیگر فیچرز موجود ہوں گے۔ یہ فون مکمل اوپن ہونے پر 6.2 انچ کا ہوجائے گا جس کے لیے او ایل ای ڈی پینل دیا جائے گا۔

اس فون میں ممکنہ طور پر کوالکوم اسنیپ ڈراگون 710 پراسیسر، 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دیئے جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے کیرولینا میلانسی ،کریٹو اسٹریجیسٹ کا کہنا ہے کہ موٹرولا اپنے پہلے فون کے لیے صارفین کے ردعمل کابھی انتظار کررہے ہیں۔ تاہم اس فون کی قیمت کے بارے میں وال سٹریٹ جنرل نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ اس فون کی قیمت 15 سو ڈالرز تک ہوسکتی ہے ۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں