نیلم منیر کی فلم ’رانگ نمبر2 ‘جلد ریلیز کے لئے تیار

لاہور:نیلم منیر اور سمیع خان کی نئی فلم ’رانگ نمبر 2 ‘عید الفطر کے موقع پر سینماگھروں کی زینت بنے گی۔

معروف ادا کارہ نیلم منیر اور سمیع خان کی نئی فلم ’رانگ نمبر 2 ‘عید کے موقع پر سینماگھروں میں ریلیز کر دی جائے گی،یہ رومانس اور کامیڈی سے بھرپور فلم ہو گی۔فلم کی کاسٹ میں نیلم منیر ،سمیع خان،ثناءاور جاوید شیخ بھی شامل ہیں،تمام کاسٹ ان دنوں فلم کی پروموشن میں مصروف ہے۔

ذرائع کے مطابق،اس کامیڈی فلم کو لے کر شوبز کے حلقوں میں کافی مثبت رحجان پایا جا رہا ہے اوسینما مالکان کی طرف سے توقع کی جا رہی ہے کہ بھارتی فلموں پر پابندی کے باعث سینما گھرنہ جانے والے شائقین اب دوبارہ سینما گھروں کارخ کریں گے۔

واضح رہے کہ معروف اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین کی یہ فلم عید الفطر پر ریلیز ہو رہی ہے۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں