واٹس ایپ پیغام کو خفیہ رکھنے کے لئے نیا فیچرمتعارف کروائے گا

نیویارک :معروف سماجی رابطے کی ایپ “واٹس ایپ ” نیا فیچر متعارف کروارہا ہے جس میں صارف کا بھیجا جانے والا پیغام خود غائب ہوجائے گا۔آزمائشی مراحل میں جاری اس فیچرکوکمپنی جلد ہی متعارف کروائے گی ۔

’واٹس ایپ‘ اپنی ایپلیکیشن میں بہتری لانے کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کروارہا ہے، اور اِس وقت ایک ایسا فیچر آزمائشی مراحل میں ہے جس میں صارف کی جانب سے بھیجا جانے والا پیغام خود ہی غائب ہوجائے گا ،اس فیچر کو متعارف کروانے کا مقصد صا رفین کی گفتگو کی رازداری کو بہتر بنانا ہے، اس فیچر سے بھیجا جانے والا پیغام ’چیٹ وِنڈو‘ سے خود ہی غائب ہوجائے گا جس سے لوگوں کی آپس میں ہونے والی گفتگو محفوظ ہوجائے گی اورکسی کو بھی چیٹ سے متعلق تفصیلات نظر نہیں آئیں گی ۔

سب سے پہلے صارف اس فیچر کو اپنے اسمارٹ فون میں ’اِن ایبل‘ کریں گے جس کے بعد وہ پیغامات غائب ہونے کا وقت اپنی مرضی کے مطابق منتخب کریں گے، اس کا مطلب یہ ہے کہ صارف دوسرے کو جو بھی پیغام بھیجے گا وہ پیغام اُس مقررہ وقت کے بعد خود ہی غائب ہوجائے گا جو کہ آپ نے اپنی چیٹ کے لئے منتخب کیا ہوگا۔ صارف کے پاس پیغام غائب کرنے کا وقت فی الحال 5 سیکنڈ سے ایک گھنٹے تک کا ہے جب کہ یہ ’گروپ چیٹ‘ کے لیے بھی موثر ہوگا اور وہاں بھیجے جانے والی پیغامات بھی اسی طرح غائب ہوجائیں گے۔۔ البتہ صارفین اس فیچرکو استعمال کرنے کے بعداپنے پیغام کا اسکرین شاٹ لےکر فارورڈ نہیں کرسکیں گے ۔ یہ فیچر واٹس ایپ کے آئی او ایس یا اینڈرائیڈ صارفین دونوں کے لیے کارآمد ہے یا نہیں اس بارے میں کمپنی نے کچھ نہیں بتایا ، جب کہ نئے فیچر متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا ہے ۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں