وزیر اعظم عمران خان نے بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ کی مسجد میں نماز عید الاضحی ادا کی

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے (پیر) کو یہاں بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ کی مسجد میں نماز عید الاضحی ادا کی ۔

وزیر اعظم نے اس موقع پر مادر وطن کی سلامتی ، ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ پوری قوم کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے خصوصی دعا ئیں کی ۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے خصوصی طور پر یہ دعا بھی کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارتی مظالم سے نجات دے جن کا سامنہ وہ گذشتہ کئی دہائیوں سے کر رہے ہیں۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد وزیر اعظم وہاں موجود لوگوں سے ملے اور عید کی مبارکباد دی ۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں