پاک سری لنکا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج قذافی اسٹیڈیم میں ہو گا

لاہور:پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے مابین 3 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو شام 6 بجکر 30 منٹ پر شروع ہو گا۔دونوں ٹیموں کے کپتان فتح کے لیے پر امید ہیں۔ قومی ٹیم اس وقت عالمی رینکنگ میں پہلے جبکہ سری لنکا کی ٹیم آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ مہمان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے قومی ٹیم کو 64رنز سے شکست دے تھی۔ تاہم دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں خوب پریکٹس بھی کی۔قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمدکر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم ، احمد شہزاد ،آصف علی، فہیم اشرف، فخرزمان ، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عامر، محمد حسنین، محمد نواز، شاداب خان، عمر اکمل، عثمان شنواری اور وہاب ریاض شامل ہیں۔جبکہ سری لنکن ٹیم کی قیادت ڈاسن شاناکا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مینود بھانوکا، وانیندو، نوان پردیپ، اوشاڈا فرنینڈو، اویشکا فرنینڈو، ڈانشکا، شیہان جےسوریا، لہیروکمار، لہیرو، مادوشاناکا، انجیلو پریرا، بھانوکا راجاپاکسا، کوسن ، وکٹ کیپر سادیرا، لکشن اور اوڈانا شامل ہیں۔

لاہور میں کھیلے جانے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ تینوں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچزرات میں کھیلے جائیں گے۔قبل ازیں تین ایک روزہ میچز کی سیریز کراچی میں کھیلی گئی جو پاکستان نے 0-2 سے اپنے نام کی جبکہ پہلا ایک روزہ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں