چاند دیکھنے کیلئےسمارٹ فون ایپلی کیشن ”دی رویت“ متعارف

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے چاند دیکھنے کیلئے سمارٹ فون ایپلی کیشن ”دی رویت“ متعارف کرادی۔ ایپلی کیشن کو گوگل کے پلے اسٹور سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے چند روز قبل چاند کی رویت کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والی پاکستان کی پہلی ویب سائٹ متعارف کروائی تھی۔ تاہم اب اسی حواالے سے موبائل ایپلی کیشن بھی متعارف کرادی گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے اپیلی کیشن کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام بھی جاری کیا، جس میں ایپلی کیشن کا لنک دیا گیا ہے۔

دوسری طرف گوگل پلے پر موجود ایپلی کیشن کے بارے میں معلومات میں بتایا گیا کہ ‘دی رویت’ کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے پاکستان میں چاند اور اس کی رویت کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس ایپلی کیشن سے آپ چاند کی موجودہ و کسی بھی تاریخ پر عمر کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں