چکن قیمہ پلاؤ

چکن قیمہ پلاؤ
(چاول اڑھائی سو گرام (بھیگے ہوئے

چکن قیمہ اڑھائی سو گرام

(گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ (ثابت

نمک دو چائے کے چمچ

پانی حسبِ ضرورت

آئل ایک چوتھائی کپ

(پیاز ایک عدد (سلائس میں کٹی

(لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی

ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ

زیرہ آدھا چائے کا چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ چائے کا چمچ

دہی آدھا کپ

گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ

ہری مرچ تین عدد

پودینہ دو کھانے کے چمچ

(ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا

بنانے کا طریقہ:

بھیگے ہوئے چاولوں کو ثابت گرم مصالحہ، ایک چائے کا چمچ نمک اور حسبِ ضرورت پانی کے ساتھ اُبال لیں۔

ایک برتن میں آئل گرم کریں۔

اس میں پیاز ڈال کر گولڈن فرائی کرلیں۔

پھر اس میں چکن کا قیمہ، ایک چائے کا چمچ نمک، پسی لال مرچ، ہلدی، زیرہ اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر پانچ منٹ بھونیں۔

اس کے بعد دہی اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

پھر اس میں اُبلے چاول شامل کریں، اور اچھی طرح مکس کرکے دَم پر رکھ دیں۔

آخر میں ہری مرچیں، پودینہ اور کٹا ہرا دھنیا چھڑک کر پیش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں