چینی صدر شی جن پنگ کی کشمیر پر پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی

بیجنگ: چینی سرکاری خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے کشمیر پر پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے۔

چینی سرکاری خبر ایجنسی کےمطابق چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورت حال دیکھ رہا ہوں، پاکستان کے بنیادی مفاد کے مسائل پر اس کی حمایت جاری رکھیں گےاور مسئلہ کشمیر پر درست اور غلط کی پہچان واضح ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر پرامن اور بامقصد مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہئے، کشمیر پر پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

یا درہے کہ وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر چین میں ہی موجود ہیں جہاں آج انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی جس میں مقبوضہ کشمیر اورافغانستان کی صورتحال سمیت خطے کی سلامتی سے متعلق اہم امور پر بات چیت ہوئی تھی جبکہ چینی صدر سے ملاقات میں پاک چین تعلقات، معاشی چیلنجز، دفاعی تعاون اور سی پیک منصوبے پربھی بات ہوئی تھی۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں