ہالی ووڈ فلم جوکر کا باکس آفس پر راج

نیویارک : ہالی ووڈ فلم ‘ جوکر’ نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ، فلم نے ریلیز کے بعد صرف تین دن میں تقریبا 93.5 ملین ڈالر کما لیے۔

فلم’ جوکر ‘ نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا ہے ۔فلم کے کنسلٹنٹ ڈیوڈ اے گروس نےایک رپورٹ میں لکھا کہ ” یہ ایک بہت مضبوط افتتاح ہے” ۔ یہ فلم کامک سیریزپر مبنی ہے، اور ٹوڈ فلپس کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک اسٹینڈ اَپ کامیڈین کے گرد گھومتی ہے جو حالات و واقعات سے پریشان ہو کر جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیتا ہے اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات لوگوں کو حیران و پریشان کر دیں گے۔فلم میں یہ کردار جواکین فینکس نے ادا کیا ہے۔ اُن کی کردار نگاری کی بھرپور تعریفیں کی جا رہی ہیں۔ انھوں نے اس کردار کو خود پر اس طرح طاری کرکے دکھایا ہے کہ دیکھنے والے دم بخود رہ جاتے ہیں ۔ ناقدین کا خیال ہے کہ فلم کے مرکزی کردار میں ذہنی طور پر بیمار شخص کے کردار سے معاشرے میں پرتشدد صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں رابرٹ ڈی نیرو،زیزی بیٹس، بِل کیمپس، فراسنسزکونروئے اور بریٹ کولن سمیت کئی فنکار موجود ہیں۔جوکر کو ایک ماہ پہلے وینس فلم فیسٹول میں بہترین فلم کا گولڈن لائن ایوارڈ دیا گیا تھا۔ آسکر کے لیے اس کی نامزدگی بھی یقینی ہے ۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں