ہرے ہرے مصالحے والی مرغی

آج ہم آپ کو بتائیں گے ہرے مصالحے والی مرغی بنانے کا طریقہ

ہرے مصالحے والی مرغی بنانے کے لیے جو اشیاء درکار ہوں گی وہ درج ذیل ہیں۔

اجزاء:

مرغی کی بوٹیاں : ایک کلو
لیموں کا رس : 3 کھانے کے چمچ
پیاز
سلاد کے پتے
لیموں : سجانے کے لئے
دہی :1پیالی
ہرا دھنیا :3/1پیالی
ہری مرچیں : 7 سے 8عدد
نمک : ایک چائے کا چمچہ
ہلدی :3/1چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ : 2چائے کے چمچے
تیل: 5کھانے کے چمچ
نمک:ایک چائے کا چمچہ
لہسن ادرک کا پیسٹ : ایک کھانے کاچمچ

ترکیب:

تمام اجزاء کو بلینڈر میں یکجان کرلیں۔ مرغی پر پسا ہوا مصالحہ لگا کر 1گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اس میٹریل کو کڑاہی میں ڈال دیں اور مرغی کو گلنے تک اچھی طرخ پکائیں، پھر پانی خشک ہونے تک اچھی طرح بھوُن کر ڈش میں سےنکا ل لیں۔اسے سلاد کے پتے ،پیاز، اور لیموں کے قتلوں سے سجا کر سرو کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں