ڈبل روٹی کا حلوہ بنانے کا طریقہ

آج ہم آپ کو بتائیں گے ڈبل روٹی کا حلوہ بنانے کا طریقہ

ڈبل روٹی کا حلوہ بنانے کے لیے جو اشیاء درکار ہوں گی وہ درج ذیل ہیں۔

ڈبل روٹی کا حلوہ:

ڈبل روٹی : چار عدد
دودھ :1 کلو
دیسی گھی : چار چمچ
انڈے : 4 عدد
چینی : حسبِ ضرورت

ترکیب :

بریڈ کے کنارے کاٹ کے نیم گرم دودھ میں ڈال دیں۔ پھر اس میں چار انڈے اور گھی ڈال کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ ہاتھوں سے اچھی طرح میش کر کے چولہے پہ رکھ دیں۔ تیز آنچ پر پکائیں جب پانی خشک ہو جائے۔ پھر ہلکی آنچ پر پکا کر اچھی طرح بھونیں۔ جب اچھی طرح حلوہ بھون جائے۔اس پہ بادام ،پستہ ڈال کر پیش کریں۔ اور مزے اٹھائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں